زہریلے پانی سے سبزیاں کاشت کرنیکا انکشاف، ادارے لاپتہ

    زہریلے پانی سے سبزیاں کاشت کرنیکا انکشاف، ادارے لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (نمائندہ خصوصی) کسانوں کا زہریلے پانی سے سبزیاں کاشت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سبزیوں کے کھیت بھی نالوں سے سیراب کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق نواحی گاں چک نمبر168/10-R، اڈا مہرشا ہ، چک نمبر 92/10-R، عثمان معظم روڈ، کبیروالہ روڈ، لاہور موڑ، پل اصطبل، 68 باٹیوں والا سمیت دیگر چکوک کے اطراف واقع اراضی(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 پر ٹماٹر، بھنڈی، بینگن اور دیگر سبزیاں اگائی جارہی ہیں جن کو گٹر کا پانی سے نکلنے والا زہریلا گندا پانی لگایا جاتا ہے۔شہریوں میں یوسف، محمد اکمل، محمد جنید، محمد ساجد، محمد عمران، محمد مرتضی، شہباز، شوکت، شفقت ودیگر کا کہنا ہے کہ   منڈی میں ایسی سبزیاں لائی جاتی ہیں اور منڈی میں آنے والی گاڑیوں کی تعداد کاریکارڈ تو مرتب ہوتا ہے لیکن یہ گاڑیاں کہاں سے سبزیاں لیکر آتی ہیں اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔کیمیکل کے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں کینسر اور ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض کا کا باعث بن رہی ہیں۔سروے کی رپورٹ کے مطابق بجلی، کھاد  اوراسپرے اس قدرمہنگے ہوچکے ہیں کہ چھوٹے کسان کے لیے یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ 2،3ایکڑ پر فصل یا سبزیاں کاشت کرتا ہے تو کھاد اور ٹیوب ویل کا پانی استعمال کرے۔ اس لیے سیوریج کے پانی میں پمپ لگا کر پانی استعمال کرتے ہیں۔ جب اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے کاشتکاروں سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں بجلی بہت مہنگی ہے روز روز ٹیوب ویل نہیں چلائے جاتے گندے پانی سے سبزیاں بھی جلدی تیار ہوتی ہیں۔اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے محکمہ فوڈ اتھارٹی سے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کردیا