چلڈرن کمپلیکس، منکی پاکس سے متاثرہ مریضوں کیلئے دو کمرے مختص

چلڈرن کمپلیکس، منکی پاکس سے متاثرہ مریضوں کیلئے دو کمرے مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(وقائع نگار)پنجاب گورنمنٹ محکمہ صحت کی ہدایت پر چلڈرن کمپلیکس میں منکی پاکس سے متاثرہ مریض بچوں کے علاج کیلئے دو کمرے مختص کئے گئے ہیں فوکل پرسن انفکشن ڈیزیز ڈاکٹر خرم نواز نے بتایا کہ شعبہ ڈرما کی سربراہ ڈاکٹر آمنہ اقبال کو متاثرہ مریض بچے کے علاج کیلئے زمہ داری سونپی گئی ہے اور شعبہ آوٹ ڈور میں آگاہی کانٹر بھی قائم کردیا گیا ہے ائیسولیشن وارڈ میں منکی پاکس کیلئے ڈاکٹر سٹاف کو الرٹ کیا گیا ہے اور حکومتی ایڈوائزری کے مطابق ادویات دی جائیں گی مریض بچے کے سیپمل فوری آین آئی ایچ اسلام آباد بھجے جائیں گے اور  رزلٹ آنے (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

تک مریض کو ائیسولیٹ رکھا جائیگا ڈاکٹر خرم نواز نے کہا کہ چلڈرن کمپلیکس میں منکی پاکس کے علاج کیے لئے تمام ایس او پیش اور فری ادویات موجود ہیں۔