شجاع آباد،غلط آپریشن سے خاتون جا ں بحق،ڈاکٹرفرار

    شجاع آباد،غلط آپریشن سے خاتون جا ں بحق،ڈاکٹرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد (نامہ نگار) پیر مسافر شاہ پور ابھہ کا رہائشی انصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بیوی رقیہ بی بی کے ہمراہ زچہ بچہ کے  چیک اپ کے لیے سول ہسپتال آئے جہاں پر ڈاکٹر نے زچگی کو ابھی لیٹ کا کہا اور واپس گھر جاتے ہوئے با اثر ڈاکٹر اسلم ارشد کے ڈسپنسر قیصر  نے  چیک اپ کے لیے المعید ہسپتال لیے گیا اور چیک اپ کے بعد کہا کہ اگر آج زچگی نہ کروائی تو ماں اور بچہ کو خطرہ ہے آج آپریشن کے لیے خون کا انتظام کریں میں خون کا انتظام کر کے آیا تب تک میری بیوی کا آپریشن ہو چکا تھا جس پر حالت غیر تھی جس پر ڈاکٹر نے کہا سب(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 ٹھیک ہے دو دن رکھنے کے بعد جب حالت غیر ہوئی ڈاکٹر اسلم ارشد کلینک چھوڑ کر بھاگ گیا اور ڈسپنسر قیصر نے کہا کہ اس کی حالت خراب ہے آپ ان کونشتر ہسپتال لیے جائے جہاں جا کر میری بیوی جانبر نہ ہو سکی اور جاں بحق ہوگئی با اثر ڈاکٹر اسلم ارشد نے 55 ہزار آپریشن کی مد میں بھی وصول کر لیے اور  بیوی بھی جاں بحق ہوگئی میرے چھ بچے ہیں اور گھر کا اکیلا خود کفیل ہوں با اثر ڈاکٹر پہلے بھی کئی زندگیاں ختم کر چکا ہے اور با اثر ہونے کے باعث کاروائی سے بچ جاتا ہے اب ہمیں راضی نامہ کے لیے دھمکیاں دیں رہا ہے اگر آپ نے قانونی کاروائی کی تو جان سے مروا دیں گے جبکہ با اثر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کے لیے  تھانہ سٹی میں  درخواست گزار دی ہے لیکن پولیس با اثر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈال مٹول سے کام لیے رہی ہے انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف آئی جی پنجاب سی پی او ملتان سے با اثر ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔