مخدوم رشید:زہر یلی گیس،357سے زائد فیکٹریاں قائم
مخدوم رشید(نمائندہ خصوصی)علاقہ میں 357سے زائد دھواں اور زہریلی گیس کا اخراج کرنے والی فیکٹریاں موجود ھیں۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق 13سوسے زائد بھٹہ خشت چلائے جارھے ھیں۔ ٹائر جلانے کی جعلی فیکٹری سے اہل علاقہ میں موذی وائرسی بیماریاں تیزی سے بچوں میں منتقل ھورہی ھیں۔ محسن، مرید حسین، فضل احمد،اصغر علی،چوہدری اقبال،ناصر،صابر علی،جاوید ودیگرمتا ثرین نے بتایا کہ رات کے وقت کمروں میں سویا نہیں جاتا گندی گیس بدبو اس قدر پھیل چکی ھے کہ سانس لینا دوبھر ھو جاتا ھے۔ اہل علاقہ سماجی وعوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہا(بقیہ نمبر25صفحہ7پر)
ر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ھے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان فوری نوٹس لیں۔اس حوالہ سے انسپیکٹر ماحولیات نے موقف دینے کی بجائے فون دانستہ منقطع کردیا۔