بہاولپور،وہاڑی میں حادثے، خاتون سمیت 5 جاں بحق
وہاڑی،بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ بیورو) موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے جاٹکرایا،باپ بیٹاجاں بحق ہوگئے،ریسکیوسٹاف کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر فیملی کے پانچ افراد بچوں سمیت بہاولپورسے اپنے گھرعلی واہن پر جا رہے تھے کہ پل بلوچاں چوکی نزدہیڈسمہ سٹہ بہاولپورکے قریب موٹرسائیکل آوٹ آف کنٹرول ہونے کی وجہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا(بقیہ نمبر28صفحہ7پر)
۔ جس کے نتیجہ میں عابدولدخالدمحمود،عمر35 سال سکنہ عالی واہن تحصیل احمدپورشرقیہ اوراسکا بیٹا مومن ولدمحمدعابدعمرتین سال موقع پر جاں ہو گئے جبکہ دو لوگ رابعہ بی بی زوجہ محمدعابدعمر23 سال،محمدطارق ولدمحمدفیض عمر60 سال زخمی ہوئے اور بچہ محفوظ رہا۔ زخمی خاتون اور اسکے سسر کو بہاولپور وکٹوریا ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ جاں بحق باپ اور بیٹے کو ان کے قریبی گھر منتقل کر دیا سابق ڈسپنسر ڈی ایچ کیو ہسپتال اعجاز شریف بھٹی کی ہمشیرہ 561 ای بی اڈا درس کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئیں انہیں انتہائی نازک حالت میں ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا ہوگی۔اڈا پپلی کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی لوڈر ٹرالی رکشہ میں پیچھے سے جا ٹکرائے حادثہ میں شوہر موقع پر جاں بحق جبکہ ییوی شدید زخمی ہوگئی۔تیسرے حادثہ میں رتہ ٹبہ پکھی موڑ روڈ پر تیز رفتار ہنڈائی ڈالہ نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر دے ماری جس سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 ٹیموں نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔