کمرشل یونٹس مالکان سے ڈیل، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے مال سمیٹنے میں سب سے آگے

      کمرشل یونٹس مالکان سے ڈیل، ڈائریکٹر مارکیٹنگ پی ایچ اے مال سمیٹنے میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                      ملتان(نیوز رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)ملتان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ کی سرپرستی میں غیر منظور شدہ ہاوسنگ سکیموں اور کمرشل مارکیٹوں و پلازوں کی غیرقانونی تشہیری مہم تمام محکمانہ قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جاری و ساری ہے باوثوق ذرائع کے مطابق سینکڑوں تشہیری ہورڈنگ محکمہ میں رجسٹرڈ نہ ہیں جن سے بالا بالا منتھلی وصول کی جاتی ہے جبکہ شہر کے مختلف چوکوں، اہم شاہراوں (بقیہ نمبر14صفحہ7پر)

سمیت کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں پر غیر رجسٹرڈ دیوہیکل ہورڈنگ متعلقہ اداروں کی کارکردگی اور میرٹ کے دعویداروں کا منہ چڑا رہے ہیں، پی ایچ اے کی سرپرستی میں شہر کے مختلف چوراہوں پر نصب درجنوں دیو ہیکل ہورڈنگ پی ایچ اے انتظامیہ اور ہاوسنگ سکیموں کے مالکان کی باہم ملی بھگت سے محکمہ کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے دھجیاں اڑانے سمیت شہر کے مختلف چوکوں اور اہم شاہراوں پر نصب دیوہیکل ہورڈنگ شہریوں کی جانوں کے لیئے خطرے کی علامت بنے ہوئے ہیں ان غیر منظور شدہ سکیموں اور دیگر کمرشل یونٹس کی تشہیر سے محکمہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے  پی ایچ اے کی جانب سے غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں اور شہر بھر میں پھیلے چھوٹے اور دیوہیکل ہورڈنگز سے غیر قانونی تشہیر پی ایچ اے اور مالکان کی باہم ملی بھگت سے بدستور جاری ہے پی ایچ اے کی جانب سے شہر کے مختلف چوراہوں میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں، مارکیٹوں اور پلازوں پر محکمہ کے ریکارڈ میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باوجود تشہیری ہورڈنگز کی موجودگی پی ایچ اے کے مارکیٹنگ برانچ کے ہیڈ حافظ اسامہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اور پی ایچ اے کی جملہ ٹیم کی بوجوہ چشم پوشی سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ بعض افسران ادارے سے بالا ہونے کے ساتھ اس کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کے درپے ہیں،