ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بدستور بند،احتجاج کا فیصلہ

Aug 26, 2024

 ملتان (سٹی رپورٹر)پریم یونین پاکستان ریلوے ایمپلائیز یونین(سی بی اے) کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے کہا ہے کہ سی ٹور کے چیک تو جمع ہو گئے ہیں مگر بینکوں میں تنخواہیں تاحال نہیں آئی جو کہ ریلوے ملازمین میں تشویش کا باعث ہے اور ابھی تک ڈی ٹور کے چیک بینکوں میں جمع نہیں ہوئے جو کہ نہ جانے کب جمع ہوں گے موجودہ جنرل مینجر عامر علی بلوچ مسلسل جدوجہد کر کے تنخواہوں کے نظام کو بہتری کے ٹریک پر لے آئے تھے مگر نہ جانے تنخواہوں کا نظام دوبارہ ڈی ریل کیوں کیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے افسران کی تنخواہیں تو مقررہ ایک دن (بقیہ نمبر4صفحہ7پر)

سے پہلے آجاتی ہیں جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر معمول بنتا جا رہا ہے انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ سب ملازمین کی تنخواہیں یکساں آنی چاہیئں ہیڈ کوارٹر کا چیک تو بنکوں میں یکمشت آجاتا ہے مگر اس کے برعکس اے ٹور سی ٹور اور ڈی ٹور کے چیک قسطوں میں کیوں جاتے ہیں اس تفریق کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ وزارت ریلوے کو سمجھائیں کہ بے جا مداخلت سے ریلوے میں صنعتی امن برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا _

مزیدخبریں