تزئین وآرائش، نشترہسپتال شعبہ آؤٹ ڈور، ایمرجنسی کئی ماہ سے بند
ملتان(وقائع نگار)نشتر ہسپتال میں شعبہ آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی گزشتہ کئی ماہ سے رینوویشن کے نام پر بند ہیں۔جسکی وجہ سے انتہائی تشویش ناک حالت میں لائے گئے مریضوں کو نئے او پی ڈی اور ایمرجنسی کے وارڈ تک پہنچانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔واضح رہے شعبہ (بقیہ نمبر9صفحہ7پر)
ایمرجنسی کو گزشتہ تقریبا پانچ ماہ سے دل کے وارڈ نمبر ایک میں جبکہ آٹ ڈور کو گزشتہ تقریبا ایک سال سے پرانی فارمیسی کے اندر عارضی بنیادوں پر شفٹ کیا گیا ہے۔مریضوں نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے یہ دونوں شعبے اپنی اصل جگہ پر موجود نہیں ہیں۔اسی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال میں آٹ ڈور اور ایمرجنسی میں جانے تک مشکل ہوتی ہے۔کیونکہ راستے میں دیگر مریضوں کا رش ہوتا ہے۔مریضوں نے نشتر ہسپتال حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان دونوں شعبوں کو واپس اپنے اپنے جگہ پر منتقل کردیا جائے تاکہ مریض اور لواحقین سکھ کا سانس لے سکیں جبکہ دوسری جانب نشتر ہسپتال کا اس بارے میں کہنا ہے کہ دس اکتوبر تک کا ٹائم دیا گیا ہے۔