بٹہ کوٹ، 12سالہ بچہ جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق
کبیروالا،بٹہ کوٹ،بارہ میل(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر)بارہ سالہ بچہ بھٹہ خشت کے پانی تالا ب میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ صبح کبیروالا کے نواحی موضع ا للہ آبا د کے رہائشی غریب محنت مختار حسین کا چوتھی جماعت کا طالبعلم بارہ سالہ بیٹا عقیل احمد دودھ لینے گھر نکلا کہ راستے میں پاؤ ں پھسلنے سے ساتھ میں بنے بھٹہ خشت کے25فٹ گہرے گندے پانی کے تالا ب میں جاگرا، دیرتک گھر واپس نہ پہنچنے پر والدین کو تشویش لاحق ہو ئی(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
تو تلا ش کے دوران دوسرے بچے کے بتانے پر تالاب پر پہنچے تاہم تالا ب کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث اہل علاقہ کی بچے کو نکالنے کی کو ششیں کامیاب نہ ہوسکیں اطلاع ملنے پرریسکیو1122کی امدادی ٹیم نے کاروائی کرتے دو گھنٹے بعد بچے کی نعش تالا ب سے نکال کر والدین کے حوالے کردی، متاثرہ خاندان نے بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار بھٹہ مالک وک قرار دیتے میڈیا کو بتایا کہ علاقہ مکینوں نے بارہا با ر بھٹہ مالک کو تالاب بند کرنے کا کہا مگر وعدوں کے باوجود بند نہ کیا، لواحقین نے اعلیٰ حکام سے بھٹہ مالک کی فوری گرفتاری اورقرارواقعی سزاکا مطالبہ کیا ہے۔