میپکو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنیکاحکم،افسروں کو ٹاسک

  میپکو صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنیکاحکم،افسروں کو ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی نے ریجن بھر میں میپکو دفاتر میں درج ہونے والی شکایات کو فوری طورپر کسٹمر کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (CCMS) کا حصہ بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ جنرل منیجر آپریشن انجینئر جام گل محمد زاہد نے تمام آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ سب ڈویژنل، ڈویژنل اور سرکل دفاتر میں واک اِن شکایات کا تمام ڈیٹا کمپیوٹرائزڈاور اندراج پورٹل پر کیاجائے تاکہ صارفین کی شکایات کے اندراج اور ازالہ کا درست ڈیٹا ریکارڈ پر آسکے۔ تمام ایس ایز سب ڈویژنوں کے کسٹمر(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

سروسز سنٹرز میں کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کریں اور تین شفٹوں میں مستعد اور بااخلاق عملہ تعینات کیاجائے۔ صارفین کی براہ راست دفتر سے رجوع کرنے اور بذریعہ ٹیلی فون شکایات کا رجسٹر میں اندراج کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن کیاجائے۔ تمام آپریشنل افسران  ڈیٹا کی درستگی کو بہتر بنانے، کمپلینٹ آپریشنز کی شفافیت اور صارفین کے اطمینان کو بڑھانے کے لئے تمام ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔