چہلم امام حسینؓ، ملتان میں 9جلوس،29مجالس، مانیٹرنگ
ملتان (وقائع نگار)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس کی طرف سے چہلم حضرت امام حسین ؓ شہدائے کربلا کے حوالہ سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔چہلم کے دوران ملتان شہر سے کل 9 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 3 جلوس "اے " کیٹگری کے ہوں گے۔ اسکے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر کل 29 مجالس بھی منعقد ہوں گی ان مجالس میں 8 مجالس "اے " کیٹگری کی ہوں گی۔ چہلم کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 2000 سے زائد پولیس افسران(بقیہ نمبر7صفحہ7پر)
و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیرنگرانی ایک سپیشل اسکواڈ تعینات کیا گیا ہے جو سرچ آپریشن کر رہا ہے۔ اسپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سیوپینگ کرائی جائے گی۔ جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس کا چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ملتان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں فلیگ مارچ میں شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور شر پسند عناصر کو پیغام دینا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں ایس پی سٹی ڈویژن نے کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کے کو فور ٹیئر سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا