ملک کے حالات بگڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، نوید قمر
ٹنڈو محمد خان(این این آئی)پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیر اور قومی اسمبلی کے رکن سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بگڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں انٹرنیٹ سروس کو بند کر کے کسی کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا حکومت اور عوام کو ساتھ چلنے کی ضرورت ہے یہ بات انہوں نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کلب، یونین آف جرنلسٹ، اور میڈیا ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لینے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی سید نوید قمر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل اور بحران سے نکالنے کیلئے سب کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے جمہوریت میں ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آواز کو آزادی کے ساتھ بلند کر سکے، پریس کلب کے بہتر مفادات، صحافی کالونی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
نوید قمر