عمران کی قیادت میں پارٹی متحد، بیرسٹر سیف ، جعلی مولا جٹ وزیراعلٰی کی پرفارمنس بتائیں : عظمیٰ بخاری

عمران کی قیادت میں پارٹی متحد، بیرسٹر سیف ، جعلی مولا جٹ وزیراعلٰی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        پشاور،لاہور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی میں پارٹی پر قبضہ کی خبریں مینڈیٹ چور حکومت کی خواہش ہوسکتی ہے مگر حقیقت نہیں، پارٹی عمران خان کی ہے اور وہ خود تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متفق متحد اور منظم ہے، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان بارے نااہل حکومت پراپیگنڈہ کر رہی ہے، اختلافات شریف خاندان میں ہے جس کے مزے عطائ_ تارڑ خود لے رہے ہیں۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز اور نواز گروپ کی آپس کی لڑائی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، دونوں بھائی میڈیا کے سامنے کچھ اور اندر کچھ اور ہوتے ہیں، دونوں گروپ پارٹی پر قبضے کی کوشش میں ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کے درمیان لڑائی نکاح کے فوری بعد سے جاری ہے، نند بھاوج میں زمان پارک کے گھر پر قبضے کے بعد پارٹی پرقبضے کی لڑائی چل رہی ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوںنے کہا کہ بیرسٹر صاحب آپ تین میں نہ 13میں ہیں، آپ کو بشری بیگم اورنہ ہی علیمہ خان جانتی ہیں،آپ کو یاد ہے (ن)میں سے (ش)نکالنے والا ایک بازیگر 40دن کا چلہ بھی کاٹ چکا ہے،آپ اپنے جعلی مولا جٹ وزیراعلی کی پرفارمنس قوم کو بتائیں۔انہوںنے کہاکہ علی امین گنڈاپور ٹی وی سکرینوں پر بغلیں بجاتے اوربند کمروں میں پاﺅں پکڑتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کو سمجھنے کے لیے آپ کو دوبارہ جنم لینا پڑے گا، نواز شریف اور شہباز شریف آج پاکستان پر حکومت کر رہے ہیں، آپ کے ظل تباہی جیل میں پستے بادام کھا رہے ہیں۔

سیف/عظمیٰ

مزید :

صفحہ اول -