سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے ٹرانسفر کردہ 1740ملازمین کی تنخواہیں تاحال ادا نہ کی جاسکیں

    سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سے ٹرانسفر کردہ 1740ملازمین کی تنخواہیں تاحال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کراچی (سٹاف رپورٹر) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ،جنرل سیکرٹری گل اسلام،جاوید بلوچ،ملک اعجاز،الیاس سندھو،نذیر شاہ،امیراعظم،الیاس مٹو،امجد غوری،عباس احمد عبیدعلی اور دیگر نے کہا ہے کہ سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ سے 6 ٹاو_¿نز میں ٹرانسفر کردہ 1740 ملازمین تاحال ماہ جولائی کی ماہوار تنخواہ کی یکم اگست سے لیکر اب تک اگست کا آخری ہفتہ گزرنے کے قریب پہنچنے کے باوجود اوذیڈ ٹی گرانٹ کے عدم اجرا کے باعث محروم ہیں۔جبکہ الائنس کے صدر اور انکی ٹیم کی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کے باعث سولڈ ویسٹ انتظامیہ سے ایک ماہ کا اضافی 25 فیصد الاو_¿نس اور عیدالاضحی پر کام کرنے پراوفل الاو_¿نس ادا ہونے پر الائنس کے شکرگزار ہیں لیکن ماہوار تنخواہ نہ ہونے سے گھریلو مالی پریشانیوں کا شکار بن گئے ہیں۔اور الائنس کی قیادت پر بھرپور احتجاج کرنے اور دھرنا دینے کےلیے دباو_¿ ڈال رہے ہیں۔اس سلسلے میں الائنس کے جنرل سیکرٹری گل اسلام نے سینئر نائب صدر ملک اعجاز کے ہمراہ وزیر بلدیات سعیدغنی سے ملاقات کرکے انہیں ملازمین اور اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔اور انہیں کے ایم سی کواٹرز سے ٹی ایم سیز کے ملازمین کو بیدخل کرکے صرف کے ایم سی ملازمین کو مکانات دینے سے بھی آگاہ کیا جبکہ ٹی ایم سیز کے ریٹائر ووفات یافتہ ملازمین کے پینشن کیسز ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی واضح ہدایت کے باوجود کے ایم سی میں کیسز جمع نہ ہونے پر بھی ٹی ایم سیز ملازمین کی تشویش سے آگاہ کیا۔وزیر بلدیات نے انہیں جلد یہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ انہیں ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ ہونے اور انکے پینشن کیسز نہ لینے پر احساس ہے۔اس سلسلے میں فنڈز کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ کے ایم سی کوارٹر کے بیدخلی نوٹس پر میئر کراچی کو ہدایت جاری کردی گئی۔الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے جاوید بلوچ،عباس احمد اور عزیر بلوچ کے ہمراہ اوذیڈ ٹی گرانٹ کے عدم اجرا کے سلسلے میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس لوکل فنڈ غلام مرتضی شیخ سے متعلقہ سیکشن آفیسر کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں 1740 سولڈ ویسٹ سے 6 ٹاو_¿نز ٹرانسفر کردہ ملازمین کی تنخواہوں،انکی سروسز کے بارے میں مکمل بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ اگر فوری طور پر اوذیڈ ٹی کا اجرا نہ کیا گیا تو پھر متاثرہ ملازمین کو احتجاج سے کوئی طاقت روک نہیں سکے گی۔ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے بتایا کہ ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں اور انشا اللہ اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔لہذا کچھ وقت دیں تاکہ سمری منظور کرواکر یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جاسکے کیونکہ جب ملازمین کو سولڈ ویسٹ کے حوالے کیا گیاتھا اسوقت تنخواہوں کے سلسلے میں 6 کروڑ 90 لاکھ جاری کیے جاتے تھے اب تنخواہوں کا حجم 10 کروڑ 11 لاکھ کو پہنچ گیا ہے۔جس کی اعلیٰ حکام سے منظوری حاصل کرنی ہے۔اس پر سیدذوالفقارشاہ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے ان ملازمین کو واپس ٹاو_¿نز بھیجنے کا آرڈر کیا ہے کیا بغیر تنخواہ کسی ملازم کو ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ تعداد 1700 سو سے زائد ہو۔اس سلسلے میں الائنس کی قیادت نے اجلاس کیا اور اس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوذیڈ ٹی کےلیے اجرا کےلیے منگل 27 اگست تک کی ڈیڈ لائن ہے پھر منگل کی صبح سے دوبارہ احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔اس سلسلے میں ملازمین اپنی تیاریاں کرلیں۔

مزید :

صفحہ اول -