پاک بیٹھک ریسٹورنٹ کے مالک کا پیسے نہ ہونے پر مفت کھانا کھلانے کا اعلان
دبئی (طاہر منیر طاہر) شارجہ کے علاقہ المویلہ میں افتتاح کے موقع پر ریسٹورنٹ کے مالکان نے اعلان کیا ہے کہ اگر آپ کے پاس کھانے کے پیسے نہیں تو کوئی بات نہیں "آپ ہمارے مہمان بنیں"-
کراچی کے روایتی ذائقہ دار کھانوں پر مبنی پاک بیٹھک ریسٹورنٹ کا افتتاح پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے کیا جس میں ریسٹورنٹ کے مالکان علی تنویر، ہادیہ مسعود، مسعود احمد، مشتاق احمد، شیف عبدالوہاب، قاسم، خالد، یاسر، ساجد، عدنان عنایت اللہ، شہریار الطاف اور فراز احمد صدیقی کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی-
افتتاحی فیتہ مہمان خصوصی خالد حسین چوہدری نے ریسٹورنٹ کے مالکان، سٹاف اور مہمانوں کے ساتھ مل کر کاٹا- اس موقع پر ریسٹورنٹ کے مالکان نے کہا کہ یہاں پر کراچی کے روایتی کھانوں کا حقیقی مزہ اب شارجہ میں بھی دستیاب ہے-