شاہین آفریدی نے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر کے ساتھ اہلیہ کیلئے پیغام جاری کر دیا 

شاہین آفریدی نے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر کے ساتھ اہلیہ کیلئے پیغام جاری ...
شاہین آفریدی نے نوزائیدہ بیٹے کے ہمراہ تصویر کے ساتھ اہلیہ کیلئے پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نوزائیدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی اہلیہ انشا آفریدی کے لیے خوبصورت پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت 24 اگست کو ہوئی، شاہین نے انسٹاگرام پر پیر کو اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی طویل کیپشن لکھا۔

فاسٹ بولر نے کہا 'اس لمحے نے ہر چیز تبدیل کردی، میرا دل بے حد خوش اور مکمل ہے اور میری زندگی بہتر ہوگئی ہے۔ 24 اگست 2024 کی تاریخ ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی'۔انہوں نے لکھا کہ 'میرے بیٹے عالیار آفریدی کو اس دنیا میں خوش آمدید'۔

کرکٹر نے اہلیہ انشا کے لیے لکھا 'میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزار رہوں گا کہ ان تمام تکالیف کے لیے جو اسے برداشت کرنا پڑا، وہ ہمارے چھوٹے خاندان کی سپورٹ سسٹم ہے'۔شاہین نے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے یہ نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

واضح رہے شاہین آفریدی بیٹے کی پیدائش کے بعد گزشتہ رات کراچی چلے گئے تھے، وہ کل اسلام آباد پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، قومی ٹیم کا کل آپشنل ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔یاد رہے کہ شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -