ٹاپ بیوروکریسی ایڈہاک ازم کا شکار،16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیوں نہ ہوسکا۔۔؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

 ٹاپ بیوروکریسی ایڈہاک ازم کا شکار،16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس ...
 ٹاپ بیوروکریسی ایڈہاک ازم کا شکار،16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیوں نہ ہوسکا۔۔؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد ( خصوصی رپورٹ) ٹاپ بیوروکریسی ایڈہاک ازم کا شکار،16 ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس کیوں نہ ہوسکا۔۔؟ اصل کہانی سامنے آ گئی

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 16ماہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سےٹاپ لیول پر وفاقی بیورو کریسی ایڈاہک ازم کا شکار ہوگئی اور گریڈ22کی وفاقی سیکرٹری کی سطح کی 20پوسٹیں خالی ہیں،اجلاس بلانے میں تاخیر سے سینئر بیورو کریسی میں مایوسی اور اضطراب پایا جا تا ہے۔

 "جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس، سیکرٹیریٹ گروپ، پولیس سروس،فارن سروس، پا کستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، ان لینڈ ریو نیو سروس، پاکستان کسٹم سروس،انفارمیشن گروپ اور اکا نومسٹ گروپ کی گریڈبائیس کی اسامیاں خالی ہیں جس کی وجہ سے ان پوسٹس پر گریڈ 22 کی بجا ئے گریڈ 21 کے افسران تعینات ہیں، پرو موشن پالیسی کے تحت سال میں 2 مرتبہ ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہو نا چا ہئے لیکن بورڈ کا آخری اجلاس اپریل 2023میں ہوا تھا۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کا مؤقف ہے کہ بورڈ کیلئے ہوم ورک مکمل ہےورکنگ پیپر تیار ہے، توقع ہے کہ بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے ہو جا ئے گا،ذ رائع کے مطابق سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی گریڈ اکیس کے افسر ہیں، سیکرٹری مو سمیاتی تغیرکی پوسٹ خا لی ہے،سیکرٹری مواصلات کا عہدہ خالی ہے،س کا چارج سپیشل سیکرٹری مواصلات علی شیر محسود کو تفویض کیا گیا ہے

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین وانی گریڈ اکیس کے افسر ہیں، سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان گریڈ اکیس کی افسر ہیں،سیکرٹری انفار میشن ٹیکنا لوجی کا عہدہ خا لی ہے، یہ چارج سپیشل سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن اظفر منظور کو سونپا گیا ہے،سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیم افضل چوہدری گریڈ 21 کے افسر ہیں، سیکرٹری قانون و انصاف کا چارج سینئر کنسٹنٹ راجہ نعیم اکبر کو دیا گیا ہے، سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی پوسٹ خا لی ہے۔

 سیکرٹری انسداد منشیات کا عہدہ خا لی ہے،یہ چارج سیکرٹری داخلہ خرم آغا کے پاس ہے،سیکرٹری نجکاری ڈویژن کی پوسٹ خا لی ہے، یہ چا ر ج جواد پا ل کے پاس ہے،سیکرٹری ریلوے گریڈ21 کے افسر سید مظہر علی شاہ کے پا س ہے.

سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا چارج چیئر مین ایف بی اآر راشد محمود کو دیا گیا ہے،سیکرٹری سا ئنس اینڈ ٹیکنا لوجی علی طاہر اور سیکرٹری خصوصی سر مایہ کاری سہولت کونسل( SIFC) جمیل احمد قریشی گریڈ اکیس کے افسر ہیں،ہائی پاور بورڈ اجلاس بلانے میں تاخیر سے سینئر بیورو کریسی میں مایوسی اور اضطراب پایا جا تا ہے۔