نومی انصاری اور انوشے اشرف   ایک دوسرے سے شادی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے لیکن منصوبہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا کیونکہ ۔ ۔ ۔

نومی انصاری اور انوشے اشرف   ایک دوسرے سے شادی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے لیکن ...
نومی انصاری اور انوشے اشرف   ایک دوسرے سے شادی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے لیکن منصوبہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی ا ین پی)  مشہور فیشن  ڈیزائنر نومی انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اور  اداکارہ  انوشے اشرف نے ایک بار ایک دوسرے سے شادی کی منصوبہ بندی کر لی تھی لیکن یہ منصوبہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔

ایک  انٹرویو کے دوران نومی انصاری نے  انوشے اشرف کو اپنے جگر کا ٹکڑا کہتے ہوئے اپنی سب سے بہترین دوست قرار دے دیا۔ انہوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہوں نے اور انوشے اشرف نے ایک دوسرے سے ہی شادی کی منصوبہ بندی کرلی تھی کہ اگر ہمیں ایک سال میں کوئی نہیں ملا تو ہم آپس میں ہی شادی کرلیں گے۔ان کے مطابق ان کی اور انوشے اشرف کی پسند و ناپسند ایک جیسی ہیں۔

ڈیزائنر کے مطابق شادی اور رزق سے متعلق تمام معاملات ہمارے ہاتھوں میں نہیں ہیں، ہر چیز کا وقت مقرر ہے جس کی قسمت میں جو لکھا ہے وہ تو مل کر رہے گا۔تاہم نومی انصاری کا حالیہ انٹرویو منظر عام پر آنے کے بعد صارفین تبصرہ کر رہے ہیں کہ مذکورہ انٹرویو پرانا لگ رہا ہے کیونکہ انوشے کی تو شادی ہوگئی ہے۔

مزید :

تفریح -