صدارتی حکم نامے کی مدت ختم ، کیا بجلی چوروں کو سزا مل پائے گی ؟ اہم سوال اٹھ گیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدارتی حکم نامے کی مدت ختم ہوگئی، بجلی چوروں کے بغیر سزا چھوٹ جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کا بجلی چوری کے خاتمے کے لیے غیر سنجیدہ رویہ بجلی چوی کے خلاف پولیس کو دیئے گئے اختیارات قانون نہ بن سکے۔ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیاں مقدمات درج نہیں کرسکیں گی۔
"جنگ " نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن متاثر ہونے لگا ہے بجلی چوری کو قابل دست اندازی پولیس بنانے کے صدارتی حکم نامے کی مدت ختم ہوگئی۔ حکومت نے دسمبر2023کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی چوری قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دیا تھا۔