ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر کابیان

ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر کابیان
 ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر کابیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہر سیشن سے قبل بلاتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی قانون سازی کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ اس مرتبہ حکومت قانون سازی چھپا کر کر رہی ہے، ساری دنیا میں قانون سازی اس طرح چھپا کر نہیں کی جاتی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔

مزید :

قومی -