جنوبی سوڈان سے 75لاشوں پر مشتمل اجتماعی قبر دریافت

جنوبی سوڈان سے 75لاشوں پر مشتمل اجتماعی قبر دریافت

  



جنیوا (اے پی پی) جنوبی سوڈان سے 75 لاشوں پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کی اتحاد ریاست بینتو سے 75 لاشوں پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت کی گئی ہے۔ انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نیوی پلے نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ جنوبی سوڈان کے سابق نائب صدر کے وفادار باغیوں سے شہر کا کنٹرول واپس چھیننے کے لئے فوجی آپریشن کیا گیا ۔

س کے دوران اجتماعی قبر دریافت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ایسی اجتماعی قبر دریافت ہونے پر بہت تشویش ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی مزید دو اجتماعی قبریں سوڈان کے شہر جوبا میں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...