شامی فضائیہ 10روز میں87بچو ں سمیت 380 افراد کو نگل گئی

شامی فضائیہ 10روز میں87بچو ں سمیت 380 افراد کو نگل گئی

  



دمشق(این این آئی) شامی فضائیہ 10روز میں87بچو ں سمیت 380 افراد کو نگل گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شام کے شہر حلب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل دس روز سے بمباری کی جاتی رہی کئی روز کی بمباری سے حلب شہر کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا ۔شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، سرکاری فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں میں برسائے گئے بیرل بموں سے ستاسی بچوں سمیت 380 افراد لقمہ اجل بن گئے، حملوں کے بعد ہسپتال زخمیوں سے بھرگئے ¾ملبے تلے دبے درجنوں افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں

مزید : عالمی منظر


loading...