امریکی جاسوسی کے نظام کو دنیا پر اخفاکرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرلئے ہیں ¾ سنوڈن

امریکی جاسوسی کے نظام کو دنیا پر اخفاکرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرلئے ہیں ¾ ...

  



ما سکو (این این آئی) امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی نوعیت کی معلومات جمع کرنے والے امریکی جاسوسی کے نظام کو دنیا پر اخفاکرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرلئے ہیں۔روس میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن نے ایک غیر ملکی اخبار کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہیں اس بات کا اطمینان ہے کہ انہوں نے معاشرے کی بہتری کےلئے کام کیا اور جن مقاصد کےلئے انہوں نے قربانی دی وہ مقصد پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ۔انہوںنے کہاکہ مخالفین ان پر روس اور چین کا ایجنٹ ہونے کے الزامات لگا رہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہیں، انہوں نے کہاکہ نہ ہی وہ کسی ملک کے ایجنٹ ہیں اور نہ ان کے کسی ملک کے ساتھ خفیہ روابط ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...