کرسمس کے آغاز پر ویٹکن کے سینٹ پیٹرز چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

کرسمس کے آغاز پر ویٹکن کے سینٹ پیٹرز چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد ...

  



 اٹلی (این این آئی)کرسمس کے آغاز پر ویٹکن کے سینٹ پیٹرز چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں عالمی عیسائی پیشوا پوپ فرانسس نے شرکت کی اور خصوصی دعا کرائی۔پوپ فرانسس کے پیشوائی سنبھالنے کے بعد یہ ان کی پہلی کرسمس ہے۔ پوپ نے لوگوں کو خود غرضی اور غرور سے بچنے اور کھلے دل کے ساتھ دل جیتنے کی تلقین کی۔ اپنے مختصر خطبے میں انہوں نے سادگی کا درس دیا اور کہا کہ انسان کے پاس اندھیرے یا اجالے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا اختیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی فرمانبرداری کرکے روشنی کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ پوپ فرانسس تیرہ سو برسوں کے دوران پوپ منتخب ہونے والے پہلے غیر یورپی شخصیت ہیں۔

 سینٹ پیٹرز چرچ میں دس ہزار سے زائد افراد نے خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کی جبکہ باہر موجود لاکھوں افراد نے یہ مناظر بڑی اسکرینز پر دیکھے۔ گزشتہ روز پوپ فرانسس کچھ نے عرصہ قبل پوپ کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے پوپ بینی ڈکٹ سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

مزید : عالمی منظر