منیلا میں کالے چشمے اور ٹوپی پہننے پر پابندی عائد

منیلا میں کالے چشمے اور ٹوپی پہننے پر پابندی عائد

  



منیلا(اے پی پی) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس نے سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے شناخت کو یقینی بنانے کیلئے دھوپ کے چشمے لگانے اور ٹوپی پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ احکامات 15 دسمبر کو منیلا کے مضافات میں ایک مصروف شاپنگ مال کے ایک جیولری شاپ میں نقاب پوش ڈاکوﺅں کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کے بعد جاری ہوئے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق منیلا کی پولیس کو شبہ ہے کہ مشتبہ افراد نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے بیس بال کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ 11 ملین نفوس کے شہر منیلا کی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چونکہ جرائم پیشہ افراد کو بخوبی علم ہوتا ہے کہ بڑے شاپنگ مال اور تجارتی مراکز میں ہر جگہ کلوز سرکٹ کیمرے لگے ہوتے ہیں اس لئے وہ تحقیقاتی اداروں کو دھوکہ دینے کیلئے ٹوپیاں اور کالے چشمے لگا کر واردات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان واقعات کے پیش نظر کالے چشمے یا ٹوپی پہن کر بڑے شاپنگ ایریاز میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...