سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شخص گولی لگنے سے زخمی
واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں سانتا کلاز کے لباس میں غریب بچوں کو تحفے بانٹنے والا شخص گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔امریکی شہر واشنگٹن کی ایک سڑک پر ایک شخص سانتا کلاز کے لباس میں بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پیرامیڈیکل کا عملہ متاثرہ شخص کو ہسپتال لے گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد زخمی شخص کی حالت تسلی بخش قرار دے دی۔ زخمی شخص نے بتایاکہ کسی شخص نے اس پر پیچھے سے گولی چلائی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ حملہ آور نے پیلٹ گن استعمال کی۔