شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے سے متعلق ماہرین کااجلاس کل ماسکو میں ہوگا
ماسکو(اے پی پی) شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے سے متعلق ماہرین کااجلاس کل(جمعہ کو)ماسکو میں ہوگا۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس ، امریکا ، اقوام متحدہ ،کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت سے متعلق تنظیم اور شام کے ماہرین کی شامی کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے سے متعلق ملاقات 27دسمبر کو ماسکو میں منعقد ہوگی۔ روس کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق روس امریکا سے مسئلہ شام پر روزانہ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بعض مشکلات کے باوجود روس کو امید ہے کہ فریقین مسئلہ شام سے وابستہ واقعات کو حد سے زیادہ سیاسی رنگ نہیںدینگے۔
اور مذاکرات کاموجودہ انتہائی اہم مرحلہ کامیاب رہے گا۔