اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو

  



اقوام متحدہ،اسلام آباد(آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرکے جنوبی سوڈان میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔یہ گفتگو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عالمی رہنماﺅں سے ان رابطوں کا حصہ ہے جن کا مقصد جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے معاملے پر ان رہنماﺅں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔اقوام متحدہ کا امن مشن ملک میں اس بد ترین تشدد سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کام کررہا ہے جس کے باعث اب تک لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔جنوبی سوڈان میں تقریباً پینتالیس ہزار افراد اقوام متحدہ کے امن مشن میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جنوبی سوڈان میں موجود سات ہزار امن فوج میں مزید پانچ ہزار پانچ سو فوجیوں کے اضافے اور بحران کے سیاسی حل کی کوششوں میں تیزی لانے کیلئے کام کررہے ہیں۔پاکستان دنیا بھرمیں اقوا م متحد ہ کی امن کارروائیوں میں حصہ لینے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...