بھارت میں موجود امریکی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی کسی قسم کا کوئی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا ¾ بھارتی قیادت کا فیصلہ
نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے اپنی سفارتکار دیویانی کھوبرا گڑے سے نارروا سلوک پر تمام امریکی سفارتی اہلکاروں کے شناختی کارڈز منسوخ کر دیئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے تمام امریکی سفارتی اہلکاروں کے شناختی کارڈ منسوخ کردیئے ہیں اور اب امریکی سفارتکاروں کو بھارت میں اسی قسم کے کارڈز اور استثنیٰ دیا جائے گا جو بھارتی سفارتی عملے کو امریکہ میں ملتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بھارت میں موجود امریکی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی کسی قسم کا کوئی کارڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو امریکہ کی جانب سے نیویارک میں بھارتی ڈپٹی قونصل جنرل دیویانی کھوبرگڑے کو ویزہ فراڈ کے جرم میں گرفتار کرنے اور برہنہ کرکے ان کی تلاشی لینے کے بعد بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں تناو¿ پیدا ہو گیا ۔