دوران حمل اخروٹ کھانے سے بچوں کو الرجی سے بچایا جاسکتا ہے‘ تحقیق

دوران حمل اخروٹ کھانے سے بچوں کو الرجی سے بچایا جاسکتا ہے‘ تحقیق

  



نیو یارک(اے پی پی) ایک نئی تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے مونگ پھلی یا اخروٹ کھانے والی حاملہ خواتین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو الرجی کا مرض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ایک امریکی خبر رساں ادارے نے امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ جو خواتین حمل کے دوران ہفتے میں کم ازکم پانچ مرتبہ باقاعدگی سے مونگ پھلی یا اخروٹ کھاتی ہیں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں الرجی کے خلاف قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے۔ اس سے قبل اسی قسم کی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی تھی کہ دوران حمل خواتین کے باقاعدہ اخروٹ یا مونگ پھلی کھانے سے ان کے بچوں میں الرجی کے خلاف مدافعت کی قوت پیدا ہوتی ہے مگر اس وقت کی تحقیق کا قابل اعتماد ڈیٹا مرتب نہیں تھا۔

 اس جدید تحقیق کے بانی ڈاکٹر مائیکل ینگ کا کہنا ہے کہ مذکورہ تحقیق کا اصل مقصد بچے کی صحت پر اثرات کی بجائے اسے غذائیت فراہم کرنا تھا۔   

مزید : عالمی منظر


loading...