برطانیہ ¾ ڈاکٹر کو مریض کے جگر پر اپنے نام کا مخفف کندہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا

برطانیہ ¾ ڈاکٹر کو مریض کے جگر پر اپنے نام کا مخفف کندہ کرنے کے الزام میں ...

  



لندن (این این آئی)برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو ایک مریض کے جگر پر اپنے نام کا مخفف کندہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔یونیورسٹی ہاسپیٹلز برمنگم این ایچ ایس فاو¿نڈیشن ٹرسٹ نے تصدیق کی کہ وہ برمنگم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے ایک سرجن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے بعد میں ایک اور سرجن نے جب اس مریض کا معمول کا آپریشن کیا تو اسے مریض کے جگر پر اس سرجن کے نام کے ابتدائی حروف کندہ کیے ہوئے نظر آئے۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی تکمیل تک سرجن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...