مصر کے سابق وزیراعظم حشام قندیل کو گرفتار کر لیا گیا

مصر کے سابق وزیراعظم حشام قندیل کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (این این آئی)مصر کے سابق وزیراعظم حشام قندیل گرفتار مصر کے سابق وزیراعظم حشام قندیل کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حشام قندیل کو سوڈان جانے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ حشام کو عدالت نے ایک نجی کمپنی کو سرکاری تحویل میں نہ لینے کے جرم میں ایک سال کی سزا سنائی تھی تاہم وہ مصر کے شہر Giza میں روپوش تھے۔ حشام قندیل معزول صدر محمد مرسی کے دور میں وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -