امریکہ اور کینیڈامیں برف کاظوفان ،17ہلاک کرسمس کی تیاریں ماند پڑ گئیں

امریکہ اور کینیڈامیں برف کاظوفان ،17ہلاک کرسمس کی تیاریں ماند پڑ گئیں

  



واشنگٹن(آن لائن) امریکا، کینیڈااوربرطانیہ میں برفانی طوفان، 17 افراد ہلاک، تیز ہوا¶ں اور شدید بارشوں سے کرسمس کی تیاریاں ماند پڑ گئیں۔امریکا اور کینیڈا میں برفانی طوفان کے باعث 6لاکھ گھروں کی بجلی معطل ہوگئی جس سے کرسمس کی تقریبات کا آغاز اندھیروں میں کرنا پڑا۔امریکا کے وسطی اور شمال مشرقی علاقے برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ نیویارک، واشنگٹن اورشکاگو میں 7ہزار سے زائد اندرون ملک فلائٹس کے شیڈول بھی متاثر ہوئے ہیں۔طوفان سے کئی علاقوں میں بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا اور5لاکھ سے زائد گھروں کی بجلی معطل ہے۔امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان ہے۔ادھر کینیڈا میں بھی برفانی طوفان اور تیز ہواوں نے تباہی مچارکھی ہے۔ ٹورانٹو میں 85 ہزار ،کیوبک میں 31 ہزار 700 جبکہ برونز وک میں40 ہزار سے زائد گھربجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔برطانیہ کے کئی علاقوں میں 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ اورسیکڑوں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ پر کچھ پروازیں منسوخ اور کچھ تعطل کا شکار ہوگئیں۔گیٹ وک ایئرپورٹ کا ایک حصہ بھی بجلی کی بندش سے شدید متاثر ہوا ہے۔کل تیز ہواو?ں کی وجہ سے تقریباً 10 ہزار کے قریب گھروں کی بجلی بھی معطل ہوگئی تھی جو تاحال بحال نہیں کی جاسکی

مزید : عالمی منظر


loading...