ملین ڈالر آرم کا ٹریلر جاری‘ فلم 16مئی کوریلیز کی جائے گی

ملین ڈالر آرم کا ٹریلر جاری‘ فلم 16مئی کوریلیز کی جائے گی

  



ممبئی (آئی این پی)سلم ڈاگ ملینئیر اور لائف آف پائے اداکار سورج شرما کی نئی فلم ، ملین ڈالر آرم کا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔فلم کی کہانی گھومتی ہے دو بھارتی نوجوانوں رنکو سنگھ اور دینیش پاٹیل کے گرد، جو جیت جاتے ہیں رئیلٹی شو کا مقابلہ اور یہیں سے قسمت ان پر مہربان ہوجاتی ہے۔دونوں کی صلاحیتیں امریکی اسپورٹس ایجنٹ جے بی برسٹن سے چھپی نہیں رہتیں جو لے کر پہنچتا ہے انہیں اپنے دیس ، بیس بال کا کھلاڑی بنانے کیلئے۔فلم میں اسپورٹس ایجنٹ کا کردار ادا کررہے ہیں۔

 جون ہیم ،جبکہ رنکو سنگھ کے روپ میں سورج شرما جلوہ گر ہونگے۔ملین ڈالر آرم کی موسیقی آسکر یافتہ موسیقار اے آر رحمان ترتیب دے رہے ہیں۔فلم اگلے برس سولہ مئی کو بڑے پردے پر سجے گی۔

مزید : کلچر


loading...