فلم ”ہیپی نیو ایئر“ آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

فلم ”ہیپی نیو ایئر“ آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

  



ممبئی (این این آئی)فلم ”ہیپی نیو ایئر“ آئندہ سال 2014ءمیں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی- بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ہریتک روشن، اداکار عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مقبول اداکاروں جیسے کہ اداکار اکشے کمار، اداکار سیف علی خان، ادکار رنبیر کپور اور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب ان کی خواہش ہے کہ وہ ہریتک روشن، اداکار عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ بھی کام کریں کیونکہ ان اداکاروں کے ساتھ انہوں نے ابھی تک کوئی فلم نہیں کی تاہم ان اداکاروں کے ہمراہ بطور ہیروئن انہیں فلم کی پیشکش ہوئی اور سکرپٹ بھی معیاری ہوا تو وہ اس پیشکش کو رد نہیں کرینگی۔ اداکارہ ان دنوں فلم ہیپی نیو ایئر کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل ہیرو اداکار شاہ رخ خان ہیں۔

مزید : کلچر


loading...