ون ہینڈر ٹو ناٹ آو¿ٹ میں پاریش راول امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے

ون ہینڈر ٹو ناٹ آو¿ٹ میں پاریش راول امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی)ون ہینڈر ٹو ناٹ آو¿ٹ ، یہ کسی کھلاڑی کا اسکور نہیں، بلکہ ہے فلم بگ بی کی، جس میں ان کے بیٹے کا کردار پاریش راویل نبھائیں گے۔بالی وڈ کے شہنشاہ اس فلم میں عمر کی سنچری مکمل کرنے والے انسان کے روپ میں ہیں ، جو ایک سو دو برس کے ہونے کے باوجود اپنے انداز میں ، زندگی کا مزہ لوٹ رہے ہیں۔بھرا پڑا خاندان ہے ،جس میں رشتوں کو نبھانے کے لیے کئی مشکلیں بھی آتی ہیں۔ اب اسی فلم میں بگ بی کے بیٹے کے روپ میں ہوں گے پاریش راویل ، جو مزاحیہ کرداروں کے ذریعے خوب شہرت پاچکے ہیں۔ون ہینڈر ٹو ناٹ آو¿ٹ کی عکس بندی اگلے سال شروع ہونی ہے اور ریلیز جولائی تک ہوگی۔

مزید :

کلچر -