روسی گلوکاراﺅں کی رہائی کے بعد صدر پیوٹن پر تنقید

روسی گلوکاراﺅں کی رہائی کے بعد صدر پیوٹن پر تنقید

  



ماسکو (این این آئی) روسی گلوکاراﺅں کی رہائی کے بعد صدر پیوٹن پر تنقید ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں پسٹی رائٹ نامی میوزک گروپ کی دو گلوکاراﺅں نے اپنی قبل از وقت رہائی کو پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے صدر ولادی میر پیوٹن کی قیدیوں کیلئے معافی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان گلوکاراﺅں نے کہا کہ ان کا روسی صدر کے بارے میں رویہ تبدیل نہیں ہوا اور موجودہ روس میں آزاد ہونے اور قید میں ہونے کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ پسی رائٹ کی ان گلوکاراﺅں نے انسانی حقوق کیلئے کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ان میں 24 سالہ نادیژداتولو کو سائبیریا کی ایک جیل سے جبکہ 25 سالہ ماریا آلپنو جینا کو شہر بیجنی نووگورود کی ایک جیل سے رہا کیا گیا۔ ان کو گزشتہ برس مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں دو برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید : کلچر