میں فلم انڈسٹری سے آﺅٹ نہیں ہوئی جب بھی کسی معیاری فلم میں کام کا موقع ملا تو ضرور کروں گی‘فلمسٹار نور
لاہور (آئی این پی)فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے آﺅٹ نہیں ہوئی جب بھی کسی معیاری فلم میں کام کا موقع ملا تو ضرور کروں گی‘ پاکستانی ٹی وی انڈسٹری فلم انڈسٹری سے زیادہ مضبوط ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران نور نے کہا کہ میں آجکل ایک درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں اور یہ کہنا کہ میں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی ہے کسی بھی صورت درست نہیں بلکہ جیسے ہی مجھے کسی اچھی فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور فلموں میں بھی کام کروں گی ‘ میرا فلم انڈسٹری سے تعلق مرتے دم تک ختم نہیں ہو سکتا میں تو ہر وقت فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعا گو رہتی ہوں کیونکہ اگر فلم انڈسٹری مضبوط ہو گئی تو اس کا فائدہ میرے سمیت سب کو ہو گا۔