دپیکا پڈوکون نے سافٹ ڈرنک کے کمرشل میں کام کرنے کا 4 کروڑ معاوضہ پکڑ لیا

دپیکا پڈوکون نے سافٹ ڈرنک کے کمرشل میں کام کرنے کا 4 کروڑ معاوضہ پکڑ لیا

  



ممبئی (آئی این پی)چنائے گرل دپیکا پڈوکون کامیابی کی ایک کے بعد ایک سیڑھی چڑھتی ہی جارہی ہیں اور اب سافٹ ڈرنک کے کمرشل میں نظر آئیں گی۔ جس کے لیے انہوں نے چار کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کیا ہے۔ریس ٹو ہو یا یہ جوانی ہے دیوانی ، چنائے ایکسپیرس ہو یا پھر رام لیلا ، دپیکا پڈوکون کا جادو سر چڑھ کر بولا ہے۔ اب ایسے میں اداکارہ اگلے برس نامی گرامی سوفٹ ڈرنک کے کمرشل میں کام کرنے جارہی ہیں ، جس کے لیے چار کروڑ روپے کا چیک وصول کر چکی ہیں۔حال ہی میں بین الا قوامی سوپ نے بھی دپیکا کو اپنا نیا فیس قرار دیا تھا۔

مزید : کلچر


loading...