اداکارہ سوہاعلی خان کی کامیڈی فلم ”مسٹر جوبی کارول ہو“3 جنوری کو ریلیز ہو گی
ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ سوہاعلی خان کی کامیڈی فلم ”مسٹر جوبی کارول ہو“3 جنوری 2014 کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تکمیل کے بعد اب اس کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے ۔ ڈیڑھ سو کروڑ روپے سے بنائی جانیوالی فلم کی ہدایات سمیر تیواری نے دی ہیں جب کہ سوہا علی خان کے ساتھ ارشد وارثی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسر بھولا رام اور شیتل ملویا اور اس کے میوزک ڈائریکٹر امرتیا روہت ہیں ۔فلم کی شوٹنگز گوا ممبئی اور بنگلور میں کی گئی ہے دیگر کاسٹ میں جاوید جعفری، وجے راز، شکتی کپور، ورجیش ہیرجی، راجیش بلوانی ، گیتا بسرا ، کرشمہ کوٹک، رنجیت ، ہمانی شیوپوری ، مجوج جوشی، سنہل دھابی ، وریندرا سکسینا ، بابئل سپریو شامل ہیں جب کہ کنال کھیمو نے کیمو اپرینس دی ہے۔ فلم میں سوہا علی خان منفرد نوعیت کے ایکشن کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔ ہدایتکار سمیر تیواری کا کہنا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ فلم مداحوں میں پذیرائی حاصل کرے گی اور اچھا بزنس کرے گی۔