ملکی ترقی اتحاد ، ایمان اور تنظیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،شوبز حلقے

ملکی ترقی اتحاد ، ایمان اور تنظیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،شوبز حلقے

  



لاہور(فلم رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 137ویں یوم پیدائش کے موقع پرشوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کو باوقار اور قابل احترام بنانے کے لیے ہر شہری کو قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں کی پیروی کرنا ہوگی۔پروڈیوسر و تقسیم کار چوہدری اعجاز کامران نے کہا کہ اس وقت ملک کی ترقی اور خوشحالی قائداعظم کے بتائے گئے اصولوں اتحاد ، ایمان اور تنظیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔وردہ نے کہا کہ قائداعظم 20 ویں صدی کے عظیم رہنما تھے۔پروڈیوسر ارشد چوہدری نے کہا کہ انھوں نے ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے حصول کی خاطر غیر متزلزل جدوجہد کی۔میلوڈی کوئین آف ایشیاءپرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی نے کہا کہ قائداعظم پاکستان کو ناقابل تسخیر جمہوری و فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔قیصر ثناءاللہ نے کہا کہ قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کرنا ہو گی۔سمیع خان نے کہا کہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے رہنماء اصولوں تنظیم، اتحاد اور یقین محکم پر عمل ہے اور یہی وہ اصول ہیں جن کے ذریعے ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیںموسیقار وجاہت عطرے نے کہا کہ اس وقت ملک کی ترقی اور خوشحالی قائداعظم کے بتائے گئے اصولوں اتحاد ، ایمان اور تنظیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ماہ نور نے کہا کہ قائداعظم 20ویں صدی کے عظیم رہنما تھے۔حاجی عبد الرزاق نے کہا کہ انہوں نے بھارت کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے حصول کی خاطر غیر متزلزل جدوجہد کی۔

مزید : کلچر


loading...