تبو کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، تبو بہت پروفیشنل اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں‘شاہد کپور

تبو کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگا، تبو بہت پروفیشنل اور منجھی ہوئی اداکارہ ...

  



ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ اداکار شاہد کپور کا ماننا ہے کہ تبو بھارتی فلم انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ہیں اور انہوں نے تبو سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اداکار کاکہنا ہے کہ فلم میں اور بھی بڑے بڑے اداکار ہیں جن کے ساتھ کام کرنا وہ اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ ان اداکاروں میں کے کے مینن، عرفان خان شامل ہیں۔شاہد کے مطابق انہوں نے ابھی عرفان خان کے ساتھ کوئی سین عکس بند نہیں کروایا لیکن جنوری میں وہ دونوں ایک ساتھ شوت کروائیں گے۔فلم حیدر کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وشال بھردواج ہیں جبکہ شاہد کے مد مقابل شردھا کپور جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...