فلمی کیریئر سے بے حد مطمئن ہوں‘اداکارہ شردھا کپور

فلمی کیریئر سے بے حد مطمئن ہوں‘اداکارہ شردھا کپور

  



ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے کہا ہے کہ وہ فلمی کیریئر سے بے حد مطمئن ہیں۔ فلم ”تین پتی“ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ شردھا کپور نے کہا کہ اپنے فلمی کیریئر سے بے حد خوش اور مطمئن ہیں۔ ان کی فلم ”عاشقی۔2“ اور فلم ”گوری تیرے پیار“ نے باکس آفس پر چھا بزنس کیا ہے اور انہیں بڑے بڑے ہدایتکاروں کی فلم میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے اسے وہ اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہیں حال میں وہ وشال بھردواج کی فلم ”حیدر“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔ فلم میں ان کا کردار منفرد نوعیت کا ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ امید کرتی ہیں کہ فلم مداحوں کے معیار پر پورا اترے گی اور سپرہٹ ثابت ہو گی۔

مزید : کلچر


loading...