فلم ”ہنسی تو پھنسی“7فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ”ہنسی تو پھنسی“7فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

  



ممبئی(این این آئی)فلمساز و ہدایتکار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشنز نے پری نیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی رومانٹک کامیڈی فلم”ہنسی تو پھنسی“کا پہلا گانا ”ڈرامہ کوئین“ ریلیز کردیا ہے۔ہدایتکار وِنیل میتھیوکی اس فلم میں سدھارتھ اور پری نیتی کیساتھ آدہا شرما اہم کردار ادا کررہی ہیں۔فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر اور انوراگ کیشپ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی میتا(پری نیتی)اور نکہیل(سدھارتھ) کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی حالات میں ملتے ہیں اور پھر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔کامیڈی اور رومانس سے بھرپور یہ فلم ہنسی تو پھنسی دھرماپروڈکشنز کے بینر تلے اگلے سال7فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

مزید : کلچر