انرجی کمیشن نے مختلف منصوبوں کےلئے26ارب روپے جاری کر دیئے

انرجی کمیشن نے مختلف منصوبوں کےلئے26ارب روپے جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انرجی کمیشن کے مختلف منصوبوں کے لئے پچیس ارب چھیاسی کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے منصوبہ بندی و ترقی کی وزارت کے مطابق حکومت نے موجودہ مالی سال کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لئے تقریباً ایک سو چھپن ارب روپے جاری کئے ہیں۔منصوبہ بندی و ترقی کی وزارت کے مطابق پاکستان انرجی کمیشن کے مختلف منصوبوں کے لئے پچیس ارب چھیاسی کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

اسی طرح شاہراہوں کے قومی ادارے کے لئے انیس ارب اکسٹھ کروڑ روپے اور نیشنل ہیلتھ سروس ، ریگولیشنز اور کوارڈی نیشن ڈویڑن کے لئے پچیس ارب 73 کروڑ نوے لاکھ روپے جاری کئے گئے۔پانچ ارب تریسٹھ کروڑ روپے آزادکشمیر ، چار ارب پینتالیس کروڑ روپے گلگت بلتستان اور آٹھ ارب ستاون کروڑ روپے قبائلی علاقہ جات ، ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے لئے جاری کئے گئے۔

مزید :

کامرس -