کماتاپاکستان نے’سافٹ سکلز‘ کے نام سے تربیتی پروگرام شروع کردیا

کماتاپاکستان نے’سافٹ سکلز‘ کے نام سے تربیتی پروگرام شروع کردیا

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)کماتا پاکستان نے غیرہنرمند افراد کیلئے ملازمت کے بہتر مواقع پیداکرنے کیلئے ”سافٹ سکلز“ کے نام سے تربیتی پروگرام کا آغازکردیا۔اس پہلے تربیتی پروگرام کے تحت ڈرائیوروں کوٹارگٹ کیا گیا تاکہ وہ کمیونیکیشن، رویے اورانٹرویوکی مہارت سمیت اپنے سافٹ سکلزکوبڑھا سکیں۔تربیت کے پہلے سیشن کے دوران شارٹ لسٹڈ ڈرائیورزکوخود اعتمادی ، ذمہ داری ، اظہاررائے، جاب ڈسکریپشن ، وقت کی پابندی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے علاوہ دیگراہم اوربنیادی نقاط پرتربیت فراہم کی گئی۔سیشن کے ختتام پرڈرائیورزمیں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔کماتا پاکستان نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ غیرہنرمند افراد کی تربیت اور ان کو موزوںمالکان سے منسلک کرنے کیلئے اس قسم کی ٹریننگزکا انعقاد جاری رکھے گا ۔

مزید : کامرس