یکم جنوری سے قبل بیوریج انڈسٹری پرعائد کیپیسٹی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

یکم جنوری سے قبل بیوریج انڈسٹری پرعائد کیپیسٹی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(اے پی اے ) ایف بی آر نے یکم جنوری سے قبل بیوریج انڈسٹری پرعائد کیپیسٹی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، بیوریج سیکٹرمیں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کلکشن کا پرانا نظام بحال کیا جائے گا۔ ایف بی آر نے ملک کی دو سب سے بڑی اور معروف بیوریج کمپنیوں کی جانب سے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ریونیو میں پچیس فیصد اضافے میں ناکامی پر،، کیپیسٹی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان دونوں معروفیوریج کمپنیوں نے رواں مالی سال اپنے سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی ریونیو میں پچیس فیصد اضافے کا وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب کیپیسٹی ٹیکس سے دیگر چھوٹی اورغیر معروف بیوریج کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ توقع ہے کہ ایف بی آر،، یکم جنوری دوہزار چودہ سے قبل بیوریج سیکٹر میں سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی کلکشن کا پرانا نظام بحال کردے گا۔

مزید :

کامرس -