حکومت کا پنجا ب بھر میں سولرانرجی پلانٹ لگانے کا فیصلہ

حکومت کا پنجا ب بھر میں سولرانرجی پلانٹ لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(آن لائن) صوبے بھر میں سولر پراجیکٹ لگانے کی ہدایت اور ضلعی حکومتوں سے سولر انرجی سسٹم پراجیکٹ لگانے کےلئے سرکاری رقبوں کی فوری طور پر تفصیلات طلب‘ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں سولر پراجیکٹ لگانے کی منظوری دیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں،گزشتہ روز جاری مراسلہ میں ایڈمنسٹریٹر ز کو پراجیکٹس لگانے کیلئے سرکاری رقبوں میں سے مناسب جگہوں کی نشاندہی کر کے ایک ہفتہ میں رپورٹ بھجوانے کا کہا گیا ہے ،سولر پراجیکٹس کا مقصد سولر پینلز کے وسیع استعمال کےلئے درکار آلات اور اشیاءمقامی سطح پر تیار کی جائیں گی،جس سے سولر پینلز کی لاگت میں بھی کمی واقع ہو گی اور سولر سسٹم کی عام صارف تک رسائی ممکن ہو گی، اس ضمن میں واپڈا اور ضلعی افسران پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں،جنہیں اس حوالے سے فیزبیلٹی رپورٹس مکمل کر کے دیئے گئے ہدفت میں حکومت کو ارسال کرنے کی پابند بنایا گیا ہے ۔

مزید :

کامرس -