رایا اورسرسوں کو بیمار یو ں سے بچانے کیلئے احتیاطی تدا بیر کی ہدایت
سرگودھا(اے پی پی) ز ر عی ما ہر ین نے رایا اورسرسوں کے کا شت کا رو ں کو ہدا یت کی ہے کہ رایا اورسرسوں کو بیمار یو ں کے حملہ سے بچانے کیلئے احتیاطی تدا بیر اختیا ر کی جا ئیں۔ ماہرین نے بتا یا کہ جھلساﺅں کی بیمار ی کے حملہ سے پتوں ٹہنیوں اور پھلیوں پر سیا ہ بھور ے دھبے پڑ جا تے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں ۔شدید حملہ کی صو ر ت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی ر ہ جا تی ہے۔ سفوفی پھیپھوندی کے حملہ سے سوا ئے جڑ کے پو د ے کے تمام حصوں پر پو ڈر ی دھبے ظاہر ہو تے ہیں جس سے پتے جھڑ جا تے ہیں۔ تنے گل جا تے ہیں اور پھلیاں بننے کا عمل بر ی طرح متاثر ہو تا ہے۔ سفید کنگھی کے ابتدا ئی حملہ میں پتوں ،تنوں اورشاخو ںکی اوپر ی سطح پر ا ند ر سفید چھا لے بنتے ہیں جو پھول کر پھٹ جا تے ہیں ۔ا ن سے سفید سفوف نکلتا ہے ،فصل کو ان بیمار یو ں سے بچا نے کیلئے پو د وں کا بغور معا ئنہ کریں۔ بیمار یو ں کے شد ید حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے مقا می فیلڈعملہ کی سفارش کر د ہ زہریں استعما ل کریں ۔