گیس فراہمی میں تعطل ، نومبر میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کم رہیں

گیس فراہمی میں تعطل ، نومبر میں ٹیکسٹائل کی برآمدات کم رہیں

  



 کراچی(آئی اےن پی)گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث نومبر کے دوران ملک کے سب سے بڑے شعبے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں کمی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ نو اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے ایک ارب ڈالر کی سطح پر رہی۔ اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب گیارہ کروڑ ڈالر تھی۔ جولائی سے نومبر کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ چھ فیصد اضافے سے پانچ ارب اڑسٹھ کروڑ ڈالر رہی۔

مزید : کامرس